نئی دہلی، 31 جولائی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے رکن اسمبلی شرد چوہان کو پارٹی کی ایک کارکن سونی کی خود کشی کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ دہلی پولیس کی کرائم برانچ
نے کل دیر رات ممبر اسمبلی مسٹر چوہان کے علاوہ سات دیگر افراد کو گرفتار کیا ہے۔
آپ کے لیڈر آشوتوش نے مسٹر چوہان کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی پر سیاسی انتقام کا الزام لگایا